الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے3حلقوں میں 30اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

جمعرات 9 مارچ 2023 15:40

الیکشن کمیشن  نے قومی اسمبلی کے3حلقوں   میں 30اپریل کو ہونے والے  ضمنی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2023ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے3حلقوں میں 30اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے مطابق خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 3 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 30اپریل کو ہوں گے، ان حلقوں میں این اے ۔22 مردان ، این اے 24 چارسدہ اور این اے 31 پشاور شامل ہیں۔

شیڈول کے مطابق 11مارچ کو ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس جاری کریں گے۔

(جاری ہے)

12سے14مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے،15مارچ کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی فہرست شائع اور22مارچ تک ان کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی ۔ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 27مارچ تک متعلقہ ایپلیٹ ٹرائیبونل کے پاس جمع کرائے جاسکیں گی۔ایپلیٹ ٹرائیبونل کی جانب سے ان اپیلوں پر فیصلہ 3 اپریل تک کیا جائیگا،4اپریل کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی۔ 5اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے،6اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری اور انہیں انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے جبکہ پولنگ 30اپریل کو ہوں گے ۔