قومی اسمبلی کے 3خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران نے پبلک نوٹس جاری کردیا،الیکشن کمیشن

ہفتہ 11 مارچ 2023 11:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2023ء) خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے 3 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران نے ہفتہ کے روز پبلک نوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق این اے 22 مردان کے لئے عنایت اللہ خان وزیر، این اے 24 چارسدہ کے لئے مس صفیہ اکبر اور این اے 31 پشاور کے لئے آصف خان خٹک ریٹرننگ افسران مقرر کئے گئے ہیں، اسی طرح این اے 31 پشاور کے لئے ریٹرننگ آفیسر کا دفتر صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کے دفتر واقع شامی روڈ میں قائم کیا گیا ہے جہاں کاغذات نامزدگی وصول کئے جائینگے۔