خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی تین خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات، ریٹرننگ افسران نے پبلک نوٹس جاری کردیا

ہفتہ 11 مارچ 2023 22:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2023ء) خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی تین خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران نے پبلک نوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

این اے 22 مردان کے لئے عنایت اللہ خان وزیر، این اے 24 چارسدہ کے لئے مس صفیہ اکبر اور این اے 31 پشاور کے لئے آصف خان خٹک ریٹرننگ افسران مقرر کئے گئے ہیں۔ این اے 31 پشاور کے لئے ریٹرننگ آفیسر کا دفتر صوباء الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کے دفتر واقع شامی روڈ میں قائم کیا گیا ہے۔ جہاں کاغذات نامزدگی وصول کئے جائینگے۔