Live Updates

ہم قانون بنانے میں اچھے ہیں عملدرآمد میں اچھے نہیں،اعظم نذیر تارڑ

سیاست میں تشدد یا جبر کی گنجائش نہیں،سیاست افہام و تفہیم سے معاملات کو نتجہ خیز منزل تک پہنچانے کا نام ہے،وفاقی وزیر قانون کا تقریب سے خطاب

Abdul Jabbar عبدالجبار پیر 13 مارچ 2023 12:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 13 مارچ 2023ء) اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ سیاست میں جبر یا تشدد کی کوئی گنجائش نہیں،ہم قانون بنانے میں اچھے ہیں لیکن عملدرآمد کرنے میں اچھے نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی نظام میں حدود سے تجاوز کی گنجائش نہیں،سیاست افہام و تفہیم سے معاملات کو نتیجہ خیز منزل پر پہنچانے کا نام ہے۔

قوانین کا نفاذ سب سے بڑا چیلنج ہے،ہمیں قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے اکٹھے بیٹھنا ہو گا،ہم قانون بنانے میں تو اچھے ہیں لیکن عمل درآمد میں اچھے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو غیر جانبدار اور آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی اور ناصر الملک سمیت کئی ججز کے نام تعظیم سے لیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین کیلئے پولیسنگ آج وقت کی ضرورت ہے،خواتین کو بہتر ماحول فراہم کرنا بھی انتہائی ضروری ہے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کسی بھی وقت پاکستان آ سکتے ہیں،عمران خان اپنے سیاسی کاروبار کے لیے کتنی ماؤں کی گود اجاڑے گا؟ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا اور اب ملک کا امن و امان خراب کرنے پر تلے ہیں۔

عمران خان نے اقتدار کے خاتمے پر سائفر کا ڈرامہ رچایا جو خارجہ تعلقات پر اثر انداز ہوا،اب سائفر پر امریکا سے معافیاں مانگ رہا ہے،عمران خان فراڈیا انسان ہے،انہیں توشہ خانہ، ملک کے خلاف فارن فنڈنگ اور منی لانڈرنگ میں جواب دینا پڑے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا عمران خان نے میڈیا کارکنوں پر بھی بد ترین تشدد کرایا اور لاشوں پر سیاست کی تاکہ افراتفری پھیلے، چیئرمین پی ٹی آئی کا ہر سیاسی تماشہ ناکام ہوا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات