امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان گیارہ روزہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغا زہوگیا

پیر 13 مارچ 2023 22:43

سیول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2023ء) امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان سب سے بڑی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان گیارہ روز تک جاری رہنے والی ان مشقوں کے دورا ن اشتعال انگیز ہتھیاروں کا معائنہ کیا جائیگا ۔مشقوں کے دوران فریڈم شیلڈ 23 نامی کمپیوٹر سمولیشن اور کئی مشترکہ فیلڈ ٹریننگ کا مظاہرہ کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا اور امریکی فوجیوں نے پہلے کہا تھا کہ کمپیوٹر سمولیشن کو شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے جوہری خطرات اور دیگر بدلتے ہوئے سیکیورٹی ماحول کے درمیان اتحادیوں کی دفاعی اور جوابی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ عسکری قیادت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا ۔ کہ فوجی مشقیں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون فضائی ، بری ، بحری ، خلائی اور سائبر آپریشنز کے ذریعے تعاون کے فروغ میں معاون ہونگی ۔

متعلقہ عنوان :