محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی

منگل 14 مارچ 2023 19:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2023ء) محکمہ موسمیات کے مطابق 16مارچ کو بلوچستان میں بارش کا سبب بننے والامغربی سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے، سسٹم کے زیراثرجمعرات کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشکے امکان ہیں، دیہی سندھ کے اضلاع جامشور،دادو،حیدرآباد،مٹیاری،ٹنڈوالہیار 17سی20مارچ کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے، ٹنڈومحمد خان،میرپورخاص،بدین،ٹھٹھ میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے بارش کے دوران گرد آلودہوائیں چل سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

شہر کے شمال اور شمال مشرقی مضافاتی علاقوں میں جمعرات 16 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں 16 مارچ کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جو 17 مارچ کو ملک کے بالائی علاقوں اور وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی اور 20 مارچ تک موجود رہیں گی۔#