کراچی میں جمعرات کو گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان

منگل 14 مارچ 2023 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2023ء) محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ 16 مارچ کو بلوچستان میں بارش کا سبب بننے والا مغربی سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے زیر اثر جمعرات کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دیہی سندھ کے اضلاع جامشور، دادو، حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈوالہیار میں 17 سے 20 مارچ کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ٹنڈو محمد خان، میرپورخاص، بدین اور ٹھٹھ میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے، بارش کے دوران گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔