ضلع شرقی کے علاقوں میں سڑکوں وگلیوں کا نیٹ ورک بہتر کر رہے ہیں، سید شکیل احمد

بدھ 15 مارچ 2023 22:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2023ء) ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ، سید شکیل احمد نے کہا ہے کہ ضلع شرقی مرحلہ وار بہتری کی جانب گامزن ہے،ضلع شرقی میں سڑکوں وگلیوں کے نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے ساتھ دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فوکل پرسن امتیاز بھٹو،ڈائریکٹر توقیر عباس، ایگزیکٹیو انجینئر جمال عباس اور ڈپٹی ڈائریکٹر ارشاد علی کے ہمراہ پی آئی بی کالونی یوسی 19 میں سڑکوں وگلیوں کی تعمیر کے کاموں کے معائنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ عرصے سے جن علاقوں میں عوام ترقیاتی کاموں کے منتظر تھے اب ان علاقوں میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو طویل المدتی ترقیاتی پروجیکٹس دیں جس کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترقیاتی کاموں کے معائنے کے بعد انہوں نے شرف آباد میں تین چوراہوں کا معائنہ کیا اور موجود افسران کو ہدایت کی کہ چوراہے، خوبصورتی میں اضافے کا اہم ذریعہ ہیں لہذا ان کی دیکھ بھال کا مناسب بندوبست کیا جائے، روزانہ چوراہوں کی صفائی سمیت واٹرنگ کا عمل سر انجام دیا جائے اس سلسلے میں کوتاہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے چوراہوں کے گردونواح میں تجاوزات کے خاتمے کے احکامات بھی جاری کئے انہوں نے اسماعیل نینی تال، میڈیکیم اور شرمیلا فاروقی چوراہوں کا معائنہ کیا۔

#