بلدیاتی ادارے مالیاتی طور پر کمزور اور مہنگائی کے طوفان کی وجہ سے بری طرح مفلوج ہو گئے،زمین کا کوئی پرسان حال نہیں،رہنماء لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا

جمعہ 17 مارچ 2023 23:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2023ء) بلدیاتی ادارے مالیاتی طور پر کمزورہونے کی وجہ سے اور مہنگائی کے طوفان کی وجہ سے بری طرح مفلوج ہو گئے ہیں اور بلدیاتی اداروں کے ملازمین مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس رہے ہیں ۔ ملازمین کا کوئی پرسان حال نہیں ہے جسکی وجہ سے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی حالت خراب تر ہو رہی ہے حکومت کی طرف سے ملازمین کے معاشی حالات بہتر بنانے کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھا رہی ان خیالات کا اظہار لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے سینئر رہنماوں شوکت کیانی، شاد خان،حاجی انورکمال خان، حاجی نیاز علی خان،حاجی اقبال حسین، شاد خان، راجہ زبیر اور محمد حسن وغیرہ نے اپنے مشترکہ بیان میںکیا انہوںنے کہا کہ وفاقی حکومت، حکومت خیبر پختونخوا اور صوبہ کی ضلعی انتظامیہ سے موجودہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور غریب کم تنخواہ یافتہ بلدیاتی ملازمین کی قوت خرید کو بڑھانے کے لئے فوری تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرے انہوں نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہ وہی کئی سال پرانے والی ہے جبکہ مکانوں کے کرایے 100 فیصد بڑھ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بچوں کے سکولوں کی فیسیں سو فیصد بڑھادی گئی ہیں، سکول کی کاپیوں کتابوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں، پٹرول،سوئی گیس کے بل اور ایل پی جی گیس کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔