ًکراچی، انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے پرچوں کی نئی مارکنگ اسکیم اور ماڈل پیپرز جاری

جمعہ 17 مارچ 2023 23:47

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2023ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کیلئے پہلے مرحلہ میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس اور آرٹس گروپس کے پرچوں کی نئی مارکنگ اسکیم اور ماڈل پیپرز جاری کردیئے ہیں، درج بالا گروپس کے باقی رہ جانے والے پرچوں کی مارکنگ اسکیم اور ماڈل پیپرز بھی جلد جاری کردیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

طلبہ نئی مارکنگ اسکیم اور ماڈل پیپرز انٹربورڈ کراچی کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk اور آفیشل فیس بک پیج https://www.facebook.com/BIEKarachi سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :