
خوردنی تیل میں خودکفالت کیلئے زیتون کی کاشت کا فروغ وقت کی ضرورت ہے،ڈاکٹر محمد طارق
ہفتہ 18 مارچ 2023 17:50
(جاری ہے)
زیتون میلہ زرعی سائنسدانوں، زیتون کے کاشتکاروں ، زیتون کی مصنوعات تیار کرنے والے حضرات اور سرمایہ کاروں کو پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے کہ وہ مل کر زیتون کے فروغ کے لئے مشترکہ لائحہ عمل بنائیں۔
زیتون میلہ کے ذریعے زیتون کے کاشتکاروں کو جدید زرعی سفارشات سے متعلق معلومات حاصل کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر قسطتینو پرما ڈائریکٹر اٹلین الیو کلچر نے کہا کہ پاکستان میں اعلی قسم کا زیتون پیدا کیا جا رہا ہے انہوں نے بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال کی زیتون کی پیداوار کے حوالے سے کی گئی کاوشوں کو سراہا ۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر سنٹر آف ایکسی لینس فار اولیو ریسرچ اینڈ ٹریننگ چکوال ڈاکٹر ظفر قریشی نے کہا کہ زیتون کی کاشت سے نہ صرف روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں بلکہ یہ زمینی کٹائو کو روکنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہاہے۔ اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں پر مثبت اثرات پڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیتون کی پیداوار میں اضافہ کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنٹر آف ایکسی لینس فار اولیو ریسرچ اینڈ ٹریننگ بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال کی کاوشوں سے خطہ پوٹھوار میں زیتون کے 20 لاکھ سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں اور اس وقت بھی ادارہ 67 فیصد سبسڈی پر زیتون کے پودے فراہم کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ زیتون کی آبپاشی کے مسائل کے حل کے لئے سبسڈی پر جدید ڈرپ نظام آبپاشی کی تنصیب بھی کی جا رہی ہے ۔ اس موقع پر بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال کے ڈائریکٹر شیراز علی نے کہا کہ باری میں کاشتکاروں کو زیتون کے تیل کی کشیدگی سبسڈی پر کر کے دی جا رہی ہے۔ کئی برسوں کی تحقیق کے بعد بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال نے زیتون کی اقسام بھی متعارف کرائی ہیں۔اس موقع پر مہمانوں اور زیتون کے کاشتکاروں کو زیتون کے ماڈل فارم اور زیتون کے تیل کی کشیدگی کا دورہ بھی کرایا گیا۔ اس موقع پر بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال کے زرعی سائنسدانوں ڈاکٹر رمضان عنصر ، ڈاکٹر محمد اظہر ، انعام الحق کے علاوہ زیتون کے سائنسدانوں اور کاشتکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس نمائش میں زیتون کے پھل، زیتون کے تیل اور زیتون سے تیار کردہ دیگر مصنوعات کے سٹالز کے علاوہ ڈرپ و سپرنکلر نظام آبپاشی، نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کے سٹالز لگائے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ کاشتکاروں کی رہنمائی کے لئے زرعی ماہرین بھی موجود تھے۔مزید زراعت کی خبریں
-
پنجاب بورڈ آف ریونیو نے زرعی انکم ٹیکس کا تخمینہ اورشرح جاری کردی
-
پاکستان میں گندم کی کاشت میں 6.5 فیصد کمی، پیداوار 2 کروڑ 90 لاکھ ٹن رہنے کا امکان
-
پاکستان سالانہ 30 لاکھ زیتون کے پودے لگانے کی صلاحیت حاصل کر رہا ہے. رپورٹ
-
پنجاب میں کھالوں کی ہیئت اور بناوٹ خراب ہوجانے کےباعث نصف سےزائد پانی ضائع ہورہا ہے، ماہرین
-
محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے 11 ارب روپے کی خطیر رقم سے لائیوسٹاک کارڈ کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ،کمشنرساہیوال
-
غیرمعیاری کھاد کی فروخت پر 1 زرعی مرکز پر بھاری جرمانہ عائد جبکہ 1 زرعی مرکز کو سیل کر دیا گیا
-
پاکستان کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا
-
پی سی جی اے کے اعدادوشمار: کپاس کی پیداوار میں 30 فیصد کمی
-
پاکستان کھجور پیدا کرنیوالا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا،پاکستان میں سالانہ 5لاکھ ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے
-
چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
-
چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
-
زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کی شمسی توانائی پرمنتقلی کے فیز4 پرکام شروع کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.