د*صارفین بجلی کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ،بشیر احمد

‘صارفین کے نئے کنکنشزکی تنصیب،خراب میٹروں کی تبدیلی اوربجلی سے متعلقہ دیگر مسائل انتہائی سرعت سے حل کئے جارہے ہیں،چیف ایگزیکٹو

ہفتہ 18 مارچ 2023 18:10

/ فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2023ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)صارفین بجلی کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔صارفین کے نئے کنکنشزکی تنصیب،خراب میٹروں کی تبدیلی اوربجلی سے متعلقہ دیگر مسائل انتہائی سرعت سے حل کئے جارہے ہیں یہ باتیں چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر بشیراحمد نے فیسکو ہیڈکوارٹرز میں فیس بک پر ای کچہری پر خطاب کرتے ہوئے کہیں، ۔

اس موقع پر فیسکوکے پانچو ں آپریشن سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجنئیرز بھی آن لائن موجو د تھے۔آن لائن کچہری میں ،جنرل مینجر کسٹمر اینڈ کمرشل سروسز غلام فاروق ڈی جی ایچ آر اطہر ایوب چوہدری،ڈائریکٹر پی آر طاہر محمود شیخ بھی موجود تھے ۔ ۔ انھوں نے کہا کہ ای کچہری کے ذریعے صارفین بجلی کوبجلی کی بلاتعطل فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کے ہمہ قسم کے مسائل کابھی فوری کیا جا رہا ہے تاکہ فیسکوکا صارف دوست کمپنی کا امیج برقرار رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت توانائی(پاورڈویژن)کی ہدایات پر صارفین کے مسائل گھر بیٹھے ایک کلک پر حل کئے جارہے ہیں ۔ حکومتی ویژن کی روشنی میں کھلی کچہریوں کا انعقاد صارفین بجلی کے مسائل کو فوری حل کرنے میں بہت مددگارثابت ہورہا ہے ۔ کھلی کچہریوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ فیسکو ہیڈکوارٹرز میں قائم مرکزی مانیٹرنگ سیل کے علاوہ 118،ٹال فری نمبر 0800-66554اور ایس ایم ایس سروس 8118پر بھی صارفین اپنی شکایات چوبیس گھنٹے درج کراسکتے ہیں جس پر فوری ایکشن لیاجائے گا۔

اس موقع پر انھوں نے بجلی چوروں کے خلاف موثر کارروائیوں کیلئے صارفین سے مدد کی اپیل بھی کی اور کہا کہ وہ فیسکو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے گردونواح میں بجلی چوری کی وارداتوں پر نظر رکھیں تاکہ فیسکو سے بجلی چوری کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے اورصارفین کو ریلیف مل سکے۔دو گھنٹے تک جاری رہنے والی آن لائن کچہری کے دوران فیصل آباد،چنیوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،سرگودھا،میانوالی، خوشاب اور بھکر کے صارفین نے فیس بک پر مختلف نوعیت کے مسائل جن میں نئے کنکشنوں کی جلد تنصیب،پرانی اور خستہ حال تاروں کی تبدیلی ،ٹرانسفارمر ز کی اپ گریڈیشن ،خراب میٹروں کی تبدیلی سمیت وولٹیج کی کمی بیشی سے آگاہ کیا ۔

چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر بشیراحمد نے صارفین کے مسائل کے جلد ازالے کیلئے متعلقہ افسران کوفوری احکامات جاری کئی

متعلقہ عنوان :