اسلام آ بادکیپیٹل پولیس کا غیرر جسٹرڈ، فینسی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، ہزاروں ٹکٹ جاری

رواں سال کے دوران 12ہزار سے زائد چالان ٹکٹس جا ر ی اور متعدد گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا،رپورٹ شہر ی اپنی گا ڑ یو ں اور موٹر سائیکلوں کو جلد رجسٹر ڈ کروائیں اور صرف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جاری کردہ نمبر پلیٹس کا استعمال کریں، اعلامیہ

ہفتہ 18 مارچ 2023 18:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2023ء) اسلام آباد پولیس نے کہاہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کویقینی بنانے اور قانون کی بالادستی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے غیر رجسٹرڈ،فینسی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلا ف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ،اس سلسلے میں اسلام آباد بھر میں مختلف مقامات پر خصوصی ناکہ جات لگا کراسپیشل انفورسمنٹ اسکواڈ تعینات کئے گئے ہیں، جو بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لارہے ہیں،تمام زونل ڈی ایس پیز کو غیر رجسٹرڈ ، فینسی اور غیرنمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوںکے خلاف کارروائی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں،ان خصوصی کارروائیوں کے دوران رواں سال اسلام آبادکیپیٹل پولیس نی12ہزار سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو چالان ٹکٹس جاری کئے اور متعدد گاڑیوں و موٹر سائیکلوںکو مختلف تھانہ جات میں بند بھی کیا گیا، اس کے ساتھ متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوںسے فینسی و غیر نمونہ نمبر پلیٹس کو اتارابھی گیا،شہر یو ں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی گاڑیو ں اور موٹر سائیکلوں کو جلد سے جلد رجسٹرڈ کروائیں اور صرف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ نمبر پلیٹس کا استعمال کریں،اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوانوں کو خصوصی ہدایات جا ری کی گئیں ہیں کہ ا ن احکامات پر پر سختی سے عمل درآمدکو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :