اسلام آ باد پولیس کی کارروائی ،کمسن بچی کے اغواء میں ملوث تمام ملزمان گرفتار ، بچی بازیاب

ہفتہ 18 مارچ 2023 18:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2023ء) اسلام آ باد کیپیٹل پولیس تھانہ کھنہ کی بڑی کارروائی جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے کمسن بچی کے اغواء میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے بچی کو قلیل وقت میں بازیاب کرالیا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصر وف عمل ہے، تھانہ کھنہ پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے سات سالہ بچی کے اغواء میں ملوث ایک خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا،پولیس ٹیم نے ملزمان کے قبضے سے بچی کو بحفاظت بازیاب کرالیا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جا ری ہے،بچی کے اہلخانہ نے پولیس ٹیم کاشکریہ ادا کیا اور فوری مدد کرنے پراسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کاوشوں کو سراہا، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا" پکار-"15پر فوراً اطلا ع دیں۔