کے پی حکومت کے انفلوئنسرز کو نگران وزیر کا ذاتی فیس بک پیج پروموٹ کرنے کا ٹاسک مل گیا

ہمارے پاس ایک ہزار انٹرن ہیں اور اگر 400 بھی پوسٹ شیئر کریں تو پیج پروموٹ ہوسکتا ہے، پروجیکٹ ڈائریکٹر کا ٹاسک

اتوار 19 مارچ 2023 19:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2023ء) خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی کو سوشل میڈیا پر پروموٹ کرنے کیلئے بھرتی ہونے والی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز شاہ کے ذاتی فیس بک پیج پروموٹ کرنے کا ٹاسک مل گیا۔پروجیکٹ ڈائریکٹر نے انفلوئنسرز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں میں فالورز 50 ہزار تک بڑھنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

زر علی نے انفلوئنسرز کو پیغام دیا کہ ہمارے پاس ایک ہزار انٹرن ہیں اور اگر 400 بھی پوسٹ شیئر کریں تو پیج پروموٹ ہوسکتا ہے۔ معاملے پر پروجیکٹ ڈائریکٹر زر علی نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بیرسٹر فیروز شاہ صوبائی وزیر اطلاعات ہیں، اس لیے انفلوئنسرز کو ان کا پیج پروموٹ کرنے کو کہا۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیراطلاعات بیرسٹر فیروز شاہ نے کہا کہ ذاتی پیج کو پروموٹ کرنے کا میں نے خود کسی کو نہیں کہا، معاملے کی انکوائری کی جائے گی