پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی 32 ویں ای کچہری کل منعقد ہو گی

اتوار 19 مارچ 2023 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2023ء) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی 32 ویں ای کچہری(کل)20 مارچ کو منعقد ہو گی۔ ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضی ای کچہری کے دوران مسافروں کے سوالات کا جواب دیں گے۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ای کچہری کے دوران موقع پر بھی احکامات جاری کریں گے۔

(جاری ہے)

ای کچہری صبح 11 بجے منعقد ہو گی جس کا مقصد فضائی مسافروں کی شکایات کا ازالہ کرنا اور خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے مفید تجاویز حاصل کرنا ہے ۔ شکایت کنندگان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنی شکایات کو کمنٹ باکس میں لکھیں، شکایت میں اپنا نام، رابطہ نمبر، ای میل، پرواز کی تفصیلات بشمول پی این آر اور ہوائی اڈے کا نام دستاویزی ثبوت کے ساتھ ضرور لکھیں۔ شکایت کو ثبوت کے ساتھ [email protected] پر ای میل بھی کیا جاسکتا ہے ۔ ای کچہری سول ایوی ایشن کے آفیشل فیس بک پیج پر بھی براہ راست چلائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :