قومی آرچری چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کے محمد سلمان نے طلائی تمغہ جیت لیا

پیر 20 مارچ 2023 22:10

قومی آرچری چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کے محمد سلمان نے طلائی تمغہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2023ء) ڈی ایچ اے کے زیر انتظام ہونیوالے قومی آرچری چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا کے محمد سلمان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا جن کا تعلق پختونخوا آرچری کلب سے اور خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی مقابلوں میں انڈر 19 کے مقابلوں میں کے پی کی ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا قبل ازیں انڈر 15 کے مقابلوں میں مدثر محمد نے سلور میڈل حاصل کیا تھا.اسی طرح انڈر 19 کے مقابلوں میں خیبر پختونخواہ کی ارسا علی نے سلور میڈل حاصل کرلیا.لاہور میں ہونیوالے ان مقابلوں میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی بہترین رہی.

متعلقہ عنوان :