ویڈیو‘ خاتون کھلاڑی نے لمبی تھرو پھینک کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

میگن کیمبل نے گیند کو 37.55 میٹر دور پھینکا جو کہ پچھلے ریکارڈ 35 میٹر سے 2 میٹر زیادہ ہے

بدھ 14 مئی 2025 14:05

ویڈیو‘ خاتون کھلاڑی نے لمبی تھرو پھینک کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء) آئرلینڈ کی خاتون فٹبالر نے خواتین کی فٹبال میں سب سے لمبی تھرو پھینکنے نے کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لندن سٹی لائنیسز کی 31 سالہ خاتون فٹبالر میگن کیمبل نے اوور ہیڈ تھرو کا بہترین مظاہرہ کیا۔میگن کیمبل نے گیند کو 37.55 میٹر دور پھینکا جو کہ پچھلے ریکارڈ 35 میٹر سے 2 میٹر زیادہ ہے۔

انہوں نے یہ ریکارڈ اپنے کلب کے تربیتی میدان (کینٹ) میں بنایا، جہاں ایک پُتلے کو 35 میٹر دور رکھا گیا تھا تاکہ وہ اس سے آگے پھینک سکیں۔اس موقع پر میگن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے بہت خاص اور حیرت انگیز کارنامہ ہے، میں چاہتی ہوں کہ کوئی مجھ سے بھی زیادہ کامیاب ہو اور دوسرے کھلاڑی بھی اس سے لمبی تھرو پھینک کر اس ریکارڈ کو توڑنے کی کوشش کریں۔

(جاری ہے)

کیمبل نے بتایا کہ انہوں نے گیند دور پھینکنے کی تربیت نوجوانی میں لڑکوں کی ٹیم کے ساتھ کھیلتے ہوئے حاصل کی اور تب بھی میرا تھرو ان اپنی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سے زیادہ ہوتا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل قبرص کے ایک رقاص نے سر پر شیشے کے 468 گلاس رکھ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا، انہوں نے 319 گلاس کے گزشتہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔قبرص کے رقاص ڈینوس کانتیس نے سر پر حیران کن طور پر 468 شیشے کے گلاس رکھ کر رقص پیش کیا، یہ مظاہرہ ارادیپو میونسپلٹی کے زیرِ اہتمام ایک تقریب میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :