Live Updates

شعیب ملک نے مینٹور کی حیثیت سے دوہفتے قبل استعفے کی تصدیق کردی

ذاتی کمٹمنٹس اور ذمے داریوں کی وجہ سے مینٹور کا عہدہ رکھنا مشکل تھا، میں نے مناسب سمجھا کہ عہدے سے الگ ہو جاؤں

بدھ 14 مئی 2025 14:28

شعیب ملک نے مینٹور کی حیثیت سے دوہفتے قبل استعفے کی تصدیق کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک نے پی سی بی کے مینٹور کی حیثیت سے اپنے استعفے کی تصدیق کر دی۔انہوں نے کہا ہے کہ 2 ہفتے پہلے پی سی بی کو مینٹور کے عہدے سے دستبردار ہونے کے بارے میں بتا دیا تھا، یہ آسان فیصلہ نہیں تھا۔

(جاری ہے)

شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ذاتی کمٹمنٹس اور ذمے داریوں کی وجہ سے مینٹور کا عہدہ رکھنا مشکل تھا، میں نے مناسب سمجھا کہ عہدے سے الگ ہو جاؤں۔

ان کا کہنا ہے کہ نئے مینٹور کے تعینات ہونے تک کنٹریکٹ کے مطابق اپنی ذمیداریاں نبھاو?ں گا، پاکستان کے باصلاحیت کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔شعیب ملک کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرکٹ میرے خون میں بستی ہے، پاکستان کرکٹ کو کسی بھی پوزیشن میں سپورٹ کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہوں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات