پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی 51ویں سالگرہ 28 مئی کو منائی جائے گی

بدھ 14 مئی 2025 12:44

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی 51ویں سالگرہ 28 مئی کو منائی ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی 51ویں سالگرہ 28مئی کو منائی جائے گی اس سلسلے میں کرکٹ شائقین اور ان کے مداح فیصل آباد سمیت دنیا بھر میںخصوصی تقریبات منعقد کریں گے جن میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور ان کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔

(جاری ہے)

مصباح الحق28مئی 1974ء کو پنجاب کے شہر میانوالی میں پیدا ہوئے ان کا تعلق نیازی پٹھان قبیلے سے ہے۔مصباح الحق نے کرکٹ کیرئیر کا آغاز8مار چ 2001ء میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے کیا۔