منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 2 ملزمان گرفتار،آئس اور چرس برآمد

منگل 21 مارچ 2023 20:58

منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 2 ملزمان گرفتار،آئس اور چرس برآمد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2023ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون ،کروڑوں روپے مالیت کی 5کلو آئس، 2کلو 300گرام چرس برآمد کر لی گئی ۔ نارکوٹکس یونٹ کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی ،گرفتار ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں میں زکی خان اور عقیل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی نارکوٹکس یونٹ مظہر اقبال کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔

ملزمان تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث تھے۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ علاقہ غیر سے منشیات لا کر لاہور میں سپلائی کرتے تھے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل اختر سکھیرانے کہا کہ نوجوان نسل کی تباہی کا باعث بنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔