آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں آندھی ،تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،محکمہ موسمیات

منگل 21 مارچ 2023 23:25

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں آندھی ،تیز ہواؤں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2023ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں ، لاہور،مری ،گلیات، خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، جھنگ، خوشاب، بہاولنگر، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد،قصور،گجرات ، نارووال، سیالکوٹ، میانوالی ، سرگودھا، بکھر ، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور،ملتان،ساہیوال،اوکاڑہ اور خانیوال میں آندھی ،تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ منگل کے روز لاہور کا درجہ حرارت 25 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد رہا۔بدھ کو لاہور کا درجہ حرارت 24 سے 26 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔