حکومت کی ذمے داری ہے کہ علامہ صوفی عبدالقیوم کے قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لے کر کیفرِ کردار تک پہنچائے مفتی منیب الرحمن

منگل 21 مارچ 2023 23:26

حکومت کی ذمے داری ہے کہ علامہ صوفی عبدالقیوم کے قاتلوں کو قانون کی گرفت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2023ء) مفتی منیب الرحمن نے علامہ صوفی عبدالقیوم کے ظالمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ ان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیاجا ئے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںانھوں نے کہاکہ علامہ صوفی عبدالقیوم اہلسنت کے ممتاز عالمِ دین تھے،آپ جامع مسجد محمدیہ نورانیہ اسلامک سنٹر، آرکیٹیکٹ سوسائٹی بلاک9،گلستانِ جوہر کراچی کے خطیب ومہتمم و خواتین اسلامک مشن یونیورسٹی گلشنِ اقبال کے پرنسپل ا ور جامعہ انوار القرآن گلشنِ اقبال کے سابق مدرس تھے ۔آپ کواپنی مسجد میں نمازِ فجر پڑھاکر گھر جاتے ہوئے سر میں گولی مار کر شہید کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :