تمام اسسٹنٹ کمشنرزکےاپنے اپنے علاقوں میں قیمتوں میں اضافے، تجاوزات ، اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشنز

بدھ 22 مارچ 2023 12:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز نےاپنے اپنے علاقوں میں قیمتوں میں اضافے، تجاوزات ، اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشنزکیے۔

(جاری ہے)

ترجمان آئی سی ٹی ڈاکٹر محمد عبداللّٰه تبسم کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز نے قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے (158) مقامات پر انسپیکشن کی،جس میں قیمتوں میں اضافے پر14ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ، دو دکانیں سیل کر دی گئی جبکہ1شخص کو گرفتار کر لیا گیا، اس کے علاوہ8پروفیشنل بھکاریوں کو بھی گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی کلینکس کے خلاف بھی کاروائی کی گئی۔

تجاوزات کے خلاف بھی سبزی منڈی ڈبل روڈ اور مین مری روڈ میں آپریشن کیا گیا، قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ 36کلو سے زائد پولی تھین بیگز ضبط کر لیے گئے۔مزید برآں ایک غیر قانونی پیٹرول فیلنگ ایجنسی اور 4 غیر قانونی ایل پی جی فلنگ اسٹیشنز کو سیل کر دیا گیا ، اور ایک شخص کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات ، قیمتوں میں اضافے کے خلاف اور پروفیشنل بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔