لاہور ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،3افراد زخمی

بدھ 22 مارچ 2023 16:38

لاہور ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،3افراد زخمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2023ء) ہربنس پورہ میں رضوان گارڈن کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 3افراد زخمی ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ جھگڑا پیسے کے لین دین کے وجہ سے ہوا ،جاں بحق شخص کی شناخت یاسین کے نام سے ہوئی ۔

(جاری ہے)

جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں سہیل واجد اور عابد شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کر دی ۔ پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔