صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی

بدھ 22 مارچ 2023 16:41

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2023ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نیقومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل ِنو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں نئی حکومتوں کے قیام کے باعث کی گئی ۔ پنجاب سے ، وزیر توانائی ، صنعت، تجارت، سرمایہ کاری اور ہنر سازی ایس ایم تنویر اور خیبر پختونخوا سے مشیر خزانہ اور توانائی حمایت اللہ خان کوبطور ممبر قومی اقتصادی کونسل تعینات کیا گیا ہے۔صدر مملکت نے تشکیل نوکی منظوری آئین کے آرٹیکل 156 ایک کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔