کورونا وائرس کی136 کیس رپورٹ ،ایک شخص جاں بحق، 20 کی حالت تشویش ناک

بدھ 22 مارچ 2023 16:41

کورونا وائرس کی136 کیس رپورٹ ،ایک شخص جاں بحق، 20 کی حالت تشویش ناک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2023ء) ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی136 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 20 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے اور ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی4ہزار986ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 136 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح2.73فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 20 کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں536 میں سے 17 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 3.17 فیصد رہی، اسی طرح اسلام آباد میں493 میں سے 24 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 4.87 فیصد رہی،کراچی میں 1112افراد میں سے 62 ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 5.58فیصد رہی جبکہ بہاولپور میں 184 افراد میں سے 4 کے ٹیسٹ مثبت آئے اور ہاں پر مثبت کیسز کی شرح 2.17فیصد رہی۔