ادارہ تعلیم آگہی اوراینول سٹیٹس آف ایجوکیشن رپورٹ شائع

پاکستان کی جانب سے سیاسی حلقوں میں تعلیم کی صورتحال پر سروے کیا گیا

بدھ 22 مارچ 2023 17:58

کاہنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2023ء) این اے 171،232،11،42حلقوں میں تعلیمی رجحان جانچنے کے لیے سروے کیاگیا۔سالانہ سٹیٹس اف ایجوکیشن کی رپورٹ کے مطابق جو پاکستان میں تعلیمی سروے کرنے کے حوالے سے ایک نام رکھتا ہے۔اس رپورٹ کا مقصد تعلیم کی صورتحال کے بارے میں قابل اعتماد تخمینہ فراہم کرنا ہے۔رپورٹ میں بچوں کااسکولوں میں اندراج،بچوں کے سیکھنے کی صلاحیت اور تعلیمی اداروں میں دستیاب سہولیات اور گھریلو ماحول کے حوالے سے تحقیق کی گئی چونکہ یہ تمام پہلو سیکھنے کے عمل کو براہ راست متاثرکرتے ہیں۔

اینول سٹیٹس آف ایجوکیشن رپورٹ پاکستان میں تعلیم کی موجودہ صورتحال کو سمجھنے کے لیے محقیقن،پالیسی سازوں کے لیے مددگارثابت ہوگی۔سروے سے حاصل کیے گئے اعدادوشمار کو متعلقین کے سامنے رکھنے کے لیے لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نامورماہرین تعلیم،سول سوسائٹی کے ارکان اور سیاست دان،سکولوں کے سربراہان،میڈیا اداروں کے نمائندگاں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

این اے 171،232،11،42کے نمائندوں نے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کام کرنے، انرولمنٹ مہم شروع کرنے اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کا وعدہ کیا۔NA-171 میں ایسے بچوں کا تناسب سب سے زیادہ ہے جن کی سیکھنے کی سطح دوسرے حلقوں کے مقابلے میں مسلسل زیادہ ہے۔این اے 171 میں اردو/سندھی/پشتو میں کہانی پڑھنے والے طلباء کا تناسب 45.4% ہے، 49.4% بچے انگریزی میں کہانی پڑھ سکتے ہیں، اور 46.5% بچے ڈویژن پڑھ سکتے ہیں۔

تاہم نتائج کی ان سطحوں کو حاصل کرنے والے بچوں کا فیصد اب بھی 50% سے کم ہے۔ٹھٹھہ کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ لینے والے طلباء نے گریڈ 5 کے لیے سیکھنے کی کم ترین سطح کا مظاہرہ کیا۔ٹھٹھہ کے سرکاری اسکول میں صرف 33% طلبہ ہی اردو/سندھی/پشتو میں کہانی پڑھ سکتے ہیں۔شرکاء نے رپورٹ کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا اور آگے کے راستے پر اپنی بصیرت پیش کی۔