آمد رمضان کے احترام میں ضلع گلگت کے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے گھریلوں سلنڈروں میں 150 سے 650 روپے تک کمی کا اعلان

بدھ 22 مارچ 2023 23:03

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2023ء) آمد رمضان کے احترام میں ایل پی جی صارفین کیلئے اچھی خبر، ضلع گلگت کے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے گھریلوں سلنڈروں میں 150 سے 650 روپے تک کمی کا اعلان کردیا، چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کیپٹن (پ ر) اریب احمد مختار نے منظوری دےکر نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے گلگت بلتستان ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے گھریلو اور کمرشل سلنڈروں میں 150 سے 650 تک قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا،قیمتوں کا اطلاق بدھ کے روز سے ہوگا، اب گھریلو سلنڈر 11.8 کلو گرام گیٹکو 3700روپے، دیگر 3900 روپے کا ملے گا، 15 کلو گرام 4700 گیٹکو، دیگر کمپنیاں 4960 کا ملے گا 35 کلوگرام والاسلنڈر اب11570 روپے کا ملے گا 45.4 کلوگرام والا کمرشل سلنڈر 14240 روپے گیٹکو، دیگر کمپنیاں 15000 روپے کا فروخت کریں گے اور 6 کلو گرام والا چھوٹا سلنڈر 2030 کی بجائے 1880 روپے کا ملے گا گلگت بلتستان کی ایل پی جی ڈسٹری بیوٹررز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی فریداللہ اور گیٹکو کمپنی کے مارکینٹنگ منیجر حاجی شبیر نے مقامی میڈیا کو بتا یاکہ ہم مہنگائی کے اس طوفان کے باوجود اسسٹنٹ کمشنرگلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے خصوصی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے رمضان المبارک میں اپنے صارفین کو گیس کے قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے جوکہ ہماری طرف سے رمضان المبارک کیلئے تحفہ ہے انکا کہنا تھا کہ تیل کی بڑھتے ہوئے قیمتوں کی وجہ سے ٹرانسپورٹیشن میں بہت زیادہ خرچہ آتا ہے اسکے باوجود رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں صارفین کے مالی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے قیمتوں میں کمی کردی ہے۔