پانی زندگی ہے ،ہم میں سے ہر ایک آبی وسائل کو محفوظ بنانے کو یقینی بنائے اور اپنے بچوں کو ایسا کرنا سکھائے، وزیراعظم شہباز شریف

بدھ 22 مارچ 2023 23:06

پانی زندگی ہے ،ہم میں سے ہر ایک آبی وسائل کو محفوظ بنانے کو یقینی بنائے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2023ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی زندگی ہے اور ہم میں سے ہر ایک آبی وسائل کو محفوظ بنانے کو یقینی بنائے اور اپنے بچوں کو ایسا کرنا سکھائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پانی کے عالمی دن کے حوالے سےاپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پانی کا عالمی دن اس بات کو سمجھنے کے بارے میں ہے کہ آبی وسائل کتنے قیمتی اور نایاب ہیں اور ہمیں پانی کے استعمال کی اپنی عادات کو کس طرح ڈھالنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی ایک لائف لائن ہے اور یہ ہم میں سے ہر ایک پر ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہم آبی وسائل کو محفوظ کریں اور اپنے بچوں کو ایسا کرنا سکھائیں،ایک ساتھ مل کر ہم فرق کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :