نیا ناظم آباد بینکرزکپ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ ، مزید دومیچوں کے فیصلے ہوگئے

جمعرات 23 مارچ 2023 18:56

نیا ناظم آباد بینکرزکپ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ ، مزید دومیچوں کے فیصلے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2023ء) نیا ناظم بینکرز کپ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں برقی قمقموں کی روشنی میں مقابلے جاری ہیں۔ ارحم سی سی نے رحمن ہیلتھ کیئر کو نو وکٹوں سے آئوٹ کلاس کیا۔ رحمن ہیلتھ کیئرکی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 86 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سب سے زیادہ 23 رنز ایکسٹراز کا رہا۔

شاہزیب بھٹی نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 16 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ولید عدیم نے 2 ھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ارحم سی سی نے ہدف باآسانی 12ویں اوور میں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا ۔ سلیمان سلیم نے 48 اور عمران شاہ نے 33رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ۔ شاہ زیب بھٹی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دوسرے میچ میں کینٹ واریئرز نے اے زیڈ ریئل اسٹیٹ کو 71 رنز سے شکست دی ۔

(جاری ہے)

کینٹ واریئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔ اختر خان نے 3 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 52 گیندوں پر 87 رنز اسکور کئے ۔ آصف محمود نے 30گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ جواب میں ایزیڈ ریئل اسٹیٹ کی ٹیم 9 وکٹوں پر 134 رنز بناسکی ۔ اویس ضیا 47 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ ارسلان فرزند نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اختر خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں آج بھی دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں شام ساڑھے سات بجے مومن سیڈز کا مقابلہ اے زیڈ ریئل اسٹیٹ سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں رات گیارہ بجکر پندرہ منٹ پر ہیلا ڈوس کی ٹیم اٹک اسپورٹس کا سامنا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :