Live Updates

عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کر دیا گیا

منگل 13 مئی 2025 15:07

عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کر دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سابق کرکٹر عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کر دیا۔محسن نقوی کے مطابق عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کیا گیا ہے، عاقب نے 1988سے 1998تک 22ٹیسٹ اور 163ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

(جاری ہے)

وہ اس سے قبل پاکستانی مردوں کی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ اپنے کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے، ہمیں عاقب جاوید کو ڈائریکٹر آف ہائی پرفارمنس کے طور پر خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ مائیک ہیسن کے ساتھ وائٹ بال کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ان کی تقرری، پاکستان کرکٹ کے لیے ہمارے اسٹریٹجک وژن میں ایک اہم قدم ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات