ٹاپ سیڈڈآریانا سبالینکا اورکوکوگف اٹالین اوپن ٹینس ویمنزسنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں داخل

منگل 13 مئی 2025 14:09

ٹاپ سیڈڈآریانا سبالینکا اورکوکوگف اٹالین اوپن ٹینس ویمنزسنگلز کوارٹر ..
روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)بیلا روس کی نامور ٹینس سٹار، عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا اور امریکی ٹینس سٹار کوکوگف اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی۔27 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار تین گرینڈ سلام کی چیمپئن اور عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 رائونڈ میچ میں یوکرین کی حریف ٹینس کھلاڑی مارٹا اولیہیونا کوسٹیوک کو شکست دی۔

اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اٹلی میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔27 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار تین گرینڈ سلام کی چیمپئن اور عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں یوکرین کی حریف ٹینس کھلاڑی مارٹا اولیہیونا کوسٹیوک کو ٹائی بریک پر 1-6 اور 6-7(8-10)سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ چین کی حریف ٹینس کھلاڑی ژینگ کنوین سے ہوگا۔

(جاری ہے)

پری کوارٹرفائنل رائونڈ کے ایک اور میچ میں21 سالہ امریکی ٹینس سٹار کوکوگف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 سالہ برطانوی حریف کھلاڑی ایما راڈوکانو کو سٹریٹ سیٹس میں1-6 اور 2-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔