انگلینڈکی ایما راڈوکانوکا اٹالین اوپن ٹینس ویمنزسنگلزچوتھے رائونڈ میں سفر تمام

منگل 13 مئی 2025 14:09

انگلینڈکی ایما راڈوکانوکا اٹالین اوپن ٹینس ویمنزسنگلزچوتھے رائونڈ ..
روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار ایما راڈوکانو اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے چوتھے رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ 21 سالہ امریکی ٹینس سٹار کوکوگف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2021 کی یو ایس اوپن چیمپئن 22 سالہ برطانوی حریف کھلاڑی ایما راڈوکانو کو ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اٹلی میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔خواتین کے سنگلز مقابلوں کے چوتھے رائونڈ میچ میں21 سالہ امریکی ٹینس سٹار کوکوگف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 سالہ برطانوی نامور ٹینس سٹار ایما راڈو کانو کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6اور2-6سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ 18 سالہ روسی ٹینس کھلاڑی میرا الیگزینڈروونا اینڈریواسے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :