Live Updates

50، 50 لاکھ تنخواہ وصول کرنیوالے مینٹورز پی سی بی سے فارغ

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم اجلاس میں مینٹورز کی کارگردگی کا جائزہ لیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 13 مئی 2025 14:14

50، 50 لاکھ تنخواہ وصول کرنیوالے مینٹورز پی سی بی سے فارغ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 مئی 2025ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ سے مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم اجلاس میں مینٹورز کی کارگردگی کا جائزہ لیا اور اس عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 
ذرائع کا بتانا ہے کہ مینٹورز وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو فارغ کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مصباح الحق اور سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری دی جائیں گی، تاہم دونوں سابق کپتانوں کو کیا عہدے دیے جائیں گے، اس حوالے سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔ 
اس اقدام کے پیچھے وجوہات کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے اور پی سی بی نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 26 اگست 2024ء کو پی سی بی نے ان پانچ سابق کھلاڑیوں کی تقرریوں کا اعلان مسابقتی اور شفاف عمل کے ذریعے کیا تھا۔

 
ہر مینٹور کو چیمپئنز کپ میں ڈومیسٹک ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے تفویض کیا گیا تھا اور مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کی پیشکش کی گئی تھی۔ 
واضح رہے کہ شعیب ملک نے 2 ہفتے قبل ذاتی مصروفیات کے باعث استعفی دے دیا تھا۔                                                                          
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات