راجا پرویزاشرف اورزاہد اکرم درانی کی پرائڈ آف پرفارمنس ملنے پر سید شمعون ہاشمی کو مبارکباد

جمعرات 23 مارچ 2023 23:13

راجا پرویزاشرف اورزاہد اکرم درانی کی پرائڈ آف پرفارمنس ملنے پر سید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2023ء) سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے پرائڈ آف پرفارمنس ملنے پر سید شمعون ہاشمی کو مبارکباد دی ہے ،قومی اسمبلی کے ایڈیشنل سیکرٹری، معروف میزبان اور مصنف سید شمعون ہاشمی کی خدمات کی قومی سطح پر پذیرائی ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سید شمعون ہاشمی کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا ۔

(جاری ہے)

شمعون ہاشمی کو ٹیلی وڑن، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے اردو زبان، قومی ثقافت اور ورثے کی حفاظت کے اعتراف کے طور پر تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا،سید شمعون ہاشمی منفرد انداز بیان اور فروغ اردو کے سبب 2004 میں بہترین کمپیئر کا ایوارڈ بھی حاصل کرچکے، سید شمعون ہاشمی نے 2005ء کے زلزلہ میں خدمات انجام دینے پر صدارتی ایوارڈ تمغہ ایثار سے نوازا گیا ، سید شمعون ہاشمی 2001ء 2010ء سمیت ملک میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ عوام کے لئے بھی خدمات انجام دیں،سید شمعون ہاشمی نے مشکل میں گھری قوم کے لئے ہمیشہ سماجی رہنما کے طور پر کرداد ادا کیا،وفاقی حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری قومی اسمبلی کی قومی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا