پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلہ کے جھٹکے ،شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا

جمعرات 23 مارچ 2023 23:13

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلہ کے جھٹکے ،شہریوں میں خوف وہراس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2023ء) پنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جس کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی زیر زمین 30 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز سرگودھا سے 30 کلومیٹر جنوب مغرب تھا۔

(جاری ہے)

سانگلہ ہل، چونیاں، پھول نگر، شیخوپورہ، گگومنڈی اور اس کے مضافات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، چنیوٹ، بھلوال، خوشاب، پنڈ دادن خان اور بھیرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، کئی علاقوں میں شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر کھلے میدان میں آ گئے۔

متعلقہ عنوان :