ماحول دوست اور سستی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کیلئے بڑے منصوبے پر کام کا آغاز

ْوزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے مانسہرہ میں پہلے 765 کے وی گرڈ سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جمعرات 23 مارچ 2023 22:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2023ء) ماحول دوست اور سستی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کیلئے بڑے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا گیا اس ضمن میں وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے مانسہرہ میں پہلے 765 کے وی گرڈ سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا،ملک میں اپنی نوعیت کے پہلے 765 کے وی گرڈ سٹیشن پر 24 ارب لاگت آئے گی،مانسہرہ منصوبہ اڑھائی سال کی مدت میں مکمل ہوگا،گرڈ سٹیشن کے ذریعے داسو ڈیم سے پیدا ہونے والی 2160 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی،مانسہرہ گرڈ سٹیشن کی تکمیل کیلئے فنڈز ورلڈ بینک کی جانب سے فراہم کئے گئے ہیں ،مانسہرہ گرڈ سٹیشن بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ترسیلی نظام میں بھی استحکام لائے گا۔

متعلقہ عنوان :