شام میں حالیہ فضائی حملےامریکی کنٹریکٹرکی ہلاکت کے جواب میں کیے گئے ،امریکا

جمعہ 24 مارچ 2023 17:31

شام میں حالیہ فضائی حملےامریکی کنٹریکٹرکی ہلاکت کے جواب میں کیے گئے ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2023ء) امریکا نے شام میں پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ گروہوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملےامریکی کنٹریکٹر کی ہلاکت کے جواب میں کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی کی نمائندہ کارلا باب کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگان نے کہا ہے کہ شام کے شہر حسکہ میں جمعرات کی دوپہر ایک بجکر 38 منٹ پر فوجی اڈے کی مینٹی ننس فیسلیٹی کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ایک کنٹریکٹر ہلاک اور 5 امریکی فوجیوں سمیت6امریکی زخمی ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فوج نے اس ڈرون حملے کے جواب میں مشرقی شام میں پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ گروہوں کے ٹھکانوں پر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔امریکی وزیرِ دفاع نے اپنے بیان میں جوابی کارروائی کے دوران پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ گروہوں کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔