حج کے درخواست فارموں کے ساتھ حج 2023 کے واجبات کی وصولی کے لیے مجاز بینکوں کی برانچیں ہفتے اور اتوار کو کھلی رہیں گی

جمعہ 24 مارچ 2023 18:09

حج کے درخواست فارموں کے ساتھ حج 2023 کے واجبات کی وصولی کے لیے مجاز بینکوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2023ء) بینک دولت پاکستان نے حج کرنے کے خواہش مند افراد کو درخواست فارموں کے ساتھ حج 2023 کے واجبات جمع کرنے میں سہولت دینے کی غرض سی14مجاز بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک بھر میں اپنی نامزد برانچوں کو ہفتے اور اتوارکے روز (یعنی25-03-2023اور 26-03-2023)صبح 9 بجے تا دو پہر 2 دو بجے تک کھلا رکھیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں حج پالیسی 2023 کے مطابق وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی14بینکوں (نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک، ایم سی بی بینک، الائیڈ بینک، بینک آف پنجاب، بینک الفلاح، زرعی ترقیاتی بینک، فیصل بینک، عسکری بینک، بینک الحبیب، حبیب میٹروپولیٹن بینک، سونیری بینک اور میزان بینک)کو ملک بھر میں حج کے خواہش مند افراد سے 16مارچ 2023 تا31مارچ 2023 تک درخواست فارموں کے ساتھ واجبات وصول کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔