قتل، منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ، چوری ودیگر جرائم میں ملوث 14ملزمان گرفتار

جمعہ 24 مارچ 2023 19:30

قتل، منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ، چوری ودیگر جرائم میں ملوث 14ملزمان ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2023ء) سی پی او خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قتل، منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ ودیگر جرائم میں ملوث 14ملزمان گرفتار کر لئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق رابری کی واردات کرنے والے 02 موٹرسائیکلوں پر سوار 04 ملزمان نے ائیرپورٹ پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں 02 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے شہری سے چھینا گیا موبائل اور رقم کے ساتھ زیر استعمال 02 موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی برآمدہوا، ملزمان شہری سے واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے، پولیس کے تعاقب کرنے پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی،زخمی ملزم کی شناخت اسماعیل جبکہ دیگر گرفتار ساتھیوں کی زین اور علی کے نام سے ہوئی، زخمی ملزم اسماعیل سنیچنگ کی وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جسے برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم فرحان خان کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پسند کی شادی کرنے پر فائرنگ کرکے تنویر احمد کوقتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں تھانہ وارث خان میں درج کیاگیا تھا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ مقدمہ میں نامزد ملزم سمیر شاہ سمیت 05 ملزمان قبل ازیں گرفتار ہوکر چالان ہوچکے ہیں۔

ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث سعید گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ سعید خان اور یعقوب شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ 11 موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدہوا۔نیوٹاؤن پولیس نے ملزم شہباز سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،صادق آباد پولیس نے ملزم ایمل سے چھری،ملزم خرم سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،دھمیال پولیس نے ملزم شاہزیب سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم افضال سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمدکیا۔

صادق آباد پولیس نے ملزم حسنین کو گرفتار کرلیا، ملزم سے01کلو200گرام چرس برآمد ہوئی، نصیر آبا پولیس نے ملزم فرحان کو گرفتار کرکے ملزم سے08لیٹرشراب برآمد کی، ائیر پورٹ پولیس نے ملزم واصف کو گرفتا رکرکے ملزم سے05 لیٹر شراب برآمد کرلی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔