ساہیوال،نائب قاصد بھرتی کرانے کامعاملہ، جعلی سیکشن آفیسر گرفتار

جمعہ 24 مارچ 2023 19:38

ساہیوال،نائب قاصد بھرتی کرانے کامعاملہ، جعلی سیکشن آفیسر گرفتار
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2023ء) پولیس یوسف والانے چک 95نوایل کے ذاکرکے بھتیجے کونائب قاصد بھرتی کروانے کا جھانسہ دیکر دولاکھ روپے ہتھیانے والے جعلی سیکشن آفیسر رائے یسیٰن اوراُسکے دوساتھیوں وسیم اورایوب کے خلاف مقدمہ درج کرکے جعلی سیکشن آفیسر کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے ذاکر کو رائے یسیٰن نے اپنے آپ کو پنجاب سیکرٹریٹ میں سیکشن آفیسر بتایا اوراپنا وزٹینگ کارڈ بھی دیا جس کے بعداُسکے بھتیجے علی رضا کو ڈپٹی کمشنر آفس ساہیوال میں بھرتی کرانے کیلئے دو لاکھ روپے رشوت لے لی اور بوگس آرڈر تھمادیئے۔جس پر پولیس یوسف والا نے ملزموں کے خلاف مقدمہ 419,420,468,471 ت پ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا۔

متعلقہ عنوان :