کرک ،بھائی نے فائرنگ کرکے سگے بھائی کی موت کے گھاٹ اتاردیا

مقامی پولیس کا چھاپہ ،بھائی کے مبینہ قاتل کو چند گھنٹوں میںآلہ قتل سمیت گرفتار

جمعہ 24 مارچ 2023 20:02

کرک ،بھائی نے فائرنگ کرکے سگے بھائی کی موت کے گھاٹ اتاردیا
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2023ء) کرک کی تحصیل تخت نصرتی میں بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی کو موت کے گھاٹ اٴْتاردیا۔ مقامی پولیس نے چھاپہ مارکر بھائی کے مبینہ قاتل کو چند گھنٹوں کے اندر آلہ قتل سمیت گرفتارکردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز کرک کی تحصیل تخت نصرتی کی حدودمیں تھانہ یعقوب خان شہید کے علاقہ گڑنگ سراج خیل میں ملزم نوراللہ ولدہ سخی رحمن نے کسی بات پر مشتعل ہوکرفائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی عادل رحمن کو قتل کر دیا جس پر تھانہ یعقوب خان شہید کے ایس ایچ او سعید خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ فوری کاروائی کرکے بھائی کے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم نور اللہ ولد سخی رحمن سکنہ گڑنگ سراج خیل کو تقریبا ڈیڑھ گھنٹے کے اندر آلہ قتل ایک رپیٹر سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔