بھارت،بے حسی کی انتہا ماں نے نومولود بیٹا ایک لاکھ روپے میں بیچ دیا

جمعہ 24 مارچ 2023 22:47

بھارت،بے حسی کی انتہا ماں نے نومولود بیٹا ایک لاکھ روپے میں بیچ دیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2023ء) بھارت میں ماں کا خون ہی سفید ہو گیا ، نومولود بیٹے کو ایک لاکھ روپے میں فروخت کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جھاڑکھنڈ ریاست کے علاقے چترا میں پیسوں کے لالچ میں ماں نے نومولود بیٹے کو ایک لاکھ روپے میں بیچ دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے بچے کو برا?مد کرلیا۔ نومولود بچے کو فروخت کرنے کے الزام میں بچے کی ماں سمیت 11 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی ماں سے ایک لاکھ روپے بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔ نومولود بچے کو فروخت کرنے کا سودا ساڑھے 4 لاکھ روپے کے عوض طے ہوا تھا جن میں سے ساڑھے تین لاکھ سودا کروانے والے دو افراد کو ملنے تھے۔

متعلقہ عنوان :