۳ ادیبوں کی یونین کلب کراچی کی طرف سے سندھی ادبی بورڈ کے چیئرمیں مخدوم سعید الزمان عاطف کی جانب سے عشائیہ

جمعہ 24 مارچ 2023 20:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2023ء) ادیبوں کی یونین کلب کراچی کی طرف سے سندھی ادبی بورڈ کے چیئرمیں مخدوم سعید الزمان عاطف کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاطمہ حسن، افضال سید، نصیر مرزا، ڈاکٹر غلام مصطفی سولنگی، تنویر انجم، انعام ندیم، ریحانہ چنڑ، گلبدن جاوید، شاہ زمان بھنگر اور دیکر شریک تھے۔ سندھی ادبی بورڈ کے چیئرمین مخدوم سعید الزمان عاطف کا اس موقع پر کہا تھا کہ بورڈ کو ادبی حوالے سے جدید و متحرک لائبریر اور ہاسٹل سمیت دیگر اعلانیہ منصوبوں کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری ذاتی دلچسپی سے سندھی ادبی بورڈ کے مین گیٹ کو سائیں جی ایم سید کے نام سے منصوب کیا گیا ہے اور سندھی ادبی بورڈ کا اپنا جھنڈا بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس میں سندھ کا نقشہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مخدوم سعید الزمان عاطف نے مزید کہا کہ بورڈ کی طرف سے ادیبوں، شعرا اور دیگر کو سندھی ادبی بورڈ آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سندھی اور اردو کے ادیبوں اور شعرا کے درمیان قربتوں کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر بورڈ کی بہتری کے حوالی سے مختلف تجاویز پر بھی غور و خوص کیا گیا۔ کراچی کے ادیبوں اور شعرا نے سندھی ادبی بورڈ کے چیئرمین مخدوم سعید الزمان عاطف کو کراچی آرٹس کونسل اور کراچی پریس کلب پروگرام کے انعقاد کے سلسلے میں مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔