جموں ،بھارتی پولیس نے سکھ میاں بیوی کو گرفتارکرلیا

ہفتہ 25 مارچ 2023 16:58

جموں ،بھارتی پولیس نے سکھ میاں بیوی کو گرفتارکرلیا
جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2023ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں ضلع میں ایک سکھ خاتون اور اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے سکھ خاتون پرمجیت کور اور اس کے شوہر امرک سنگھ کو ضلع کے علاقے آر ایس پورہ میں گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے دعویٰ کیا کہ ان دونوں کے خالصتان حامی سکھ رہنماپاپال پریت سنگھ کےساتھ تعلقات ہیں۔

پاپال پریت بھارتی پنجاب کے سکھ رہنما اور” وارث پنجاب دے “ نامی تنظیم کے سربراہ امرت پال سنگھ کے قریبی ساتھی ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی پولیس نے امرت پال کی گرفتاری کیلئے پنجاب میں ایک بڑا آپریشن شروع کر رکھا ہے ۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ دنوں ایک چھاپے کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔