ساہیوال بورڈ کامیٹرک کے پہلے سالانہ امتحانات کے شفاف انعقاد کیلئے آن لائن شکایت سیل قائم

ہفتہ 25 مارچ 2023 17:06

ساہیوال بورڈ کامیٹرک کے پہلے سالانہ امتحانات کے شفاف انعقاد کیلئے ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2023ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام میٹرک (پہلا سالانہ) امتحان2023کے شفاف انعقاد کے لئے میٹرک برانچ میں آن لائن شکایت سیل قائم کر دیا گیا ہے جسے انچارج شکایت سیل سید راحیل علی مانیٹر کریں گے۔

(جاری ہے)

طلبہ و طالبات، سپروائزری سٹاف، تعلیمی اداروں کے سربراہان امتحانات کے انعقاد بارے شکایات [email protected] پر درج کروا سکتے ہیں۔یہ بات کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ موصول ہونے والی شکایات کو روزانہ کی بنیاد پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ کیلئے بورڈ کے انسپکشن سیل میں سنٹرل کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔\378