
اوپن یونیورسٹی میں سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
منگل 29 اپریل 2025 19:54

(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ ایک محقق کے لیے ضروری ہے کہ وہ تحقیق کے بنیادی اصولوں اور بین الاقوامی معیارات کو پیش نظر رکھے تاکہ اس کا کام جامع، موثر اور قابل عمل ہو۔تقریب کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ سروسز کے زیر اہتمام کیا گیاجس میں 239 طلبہ کو میرٹ سکالرشپس سے نوازا گیا جبکہ 12 طلبہ کو فائنل ائیر پراجیکٹ گرانٹ دیا گیا۔
وائس چانسلر نے سکالرشپ جیتنے والے طلبہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ سکالرشپس نہ صرف ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے دی جاتی ہیں بلکہ ان کا مقصد مستحق طلبہ کو تعلیم مکمل کرنے میں معاونت فراہم کرنا بھی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد ارشد نے کہا کہ تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے اور اوپن یونیورسٹی اس حق کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وائس چانسلر کے وژن کے تحت پی ایچ ڈی سکالرز کے لیے مکمل فنڈڈ سکالرشپس کا آغاز ڑبھی جلدکیا جائے گا۔ڈاکٹر ارشاد نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی نے سکالرشپس کی مد میں 120 ارب روپے مختص کیے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز سید غلام کاظم علی نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی کامیابیاں یونیورسٹی کی مجموعی ترقی کا عکس ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
کراچی ، بارہویں جماعت آرٹس گروپ کے نتائج کا اعلان
-
پشاور بورڈ‘ گیارویں جماعت کے 44 فیصد طلبہ پاس، 56 فیصد فیل
-
ورچوئل یونیورسٹی کا مفت آن لائن کورسز کا آغاز
-
ورچوئل یونیورسٹی میں ضرورت پر مبنی سکالرشپ کے لیے درخواستیں طلب
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں مقیم طلبہ کیلئے 120 ملین روپے کے خصوصی ریلیف پیکج کی منظوری
-
مائیکروسافٹ اور نذیر حسین یونیورسٹی کے درمیان جدید کمپیوٹر کورسز کی تربیت کا معاہدہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا خصوصی ریلیف پیکج ،میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے مجبور طلبہ کی سمسٹر خزاں کی فیس معاف کر دی
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
ایم ڈی کیٹ امتحان 5 اکتوبر کو ہوگا،فیصل آباد ڈویژن میں طالبات کے لیے 2 ، طلبہ کیلئے ایک امتحانی مرکز قائم
-
لاہور بورڈ کو پیپرلیس کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا
-
نہم جماعت کی کمپیوٹر کتاب میں 'ماؤس' غلطی پر انکوائری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.