انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا آغاز

منگل 29 اپریل 2025 16:27

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا آغاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پہلے روز سائیکالوجی، فوڈ اینڈ نیوٹریشن ،ملٹری سائنس ،ہوم اکنامکس کا پیپر لیا جارہا ہے، امتحان کے لئے 570امتحانی مراکزقائم کیے گئے ہیں، ساڑھے چھ ہزار سے زائد عملہ ڈیوٹیاں سرانجام دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے مختلف امتحانی سنٹرز کا دورہ کیا،انتظامات کا جائزہ لیا، ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں 80حساس امتحانی سنٹرز کی کیمروں کے ساتھ مانیٹرنگ کی جارہی ہے، تمام امتحانی مراکزمیں دفعہ 144نافذ کی گئی ہے۔کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی مراکز داخلے کی اجازت نہیں ،سوالیہ پیپرز ، رولنمبر سلپ اور اساتذہ کی ڈیوٹیوں پر کیو آر کوڈ لگایا گیا ہے، جعلی امیدواروں کو یو ایم سی کیس ،جرمانہ اور حوالہ پولیس کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :