انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیرانتظام انٹرنیٹ (فرسٹ اینول) کے امتحانات 29 اپریل سے شروع ہوں گے

پیر 21 اپریل 2025 21:19

انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیرانتظام انٹرنیٹ (فرسٹ اینول) ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2025ء) انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیر انتظام انٹرنیٹ (فرسٹ اینول) کے امتحانات 29 اپریل (بروز منگل) سے شروع ہوں گے جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں چیئرمین تعلیمی بورڈ محمد عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق اس سال 59550 امیدوار امتحانات میں شرکت کر رہے ہیں امتحانات کے انعقاد کو شفاف اور منظم بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے ریگولر امیدواروں کی رول نمبر سلپس ان کے متعلقہ تعلیمی اداروں کے پورٹلز پر اپلوڈ کر دی گئی ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کو ان کی رول نمبر سلپس ان کے داخلہ فارم پر دئیے گئے پتہ پر ارسال کر دی گئی ہیں مزید سہولت کے لئے پرائیویٹ امیدوار اپنا ''ب فارم'' یا ''آن لائن داخلہ فارم'' بورڈ کی ویب سائٹwww.biserawalpindi.edu.pkپر انٹر کر کے اپنی رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں امتحانی مراکز پر نگرانی کے نظام کو موثر بنانے کے لئے جدید ڈیجیٹل ٹولز، سی سی ٹی وی کیمرے، اور آن لائن مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ ٹیمیں تمام امتحانی مراکز کا معائنہ کریں گی اس کے ساتھ ضلعی انتظامیہ اور سپیشل برانچ بھی معاونت فراہم کر رہی ہیں جو اپنی رپورٹیں براہ راست بورڈ آفس کو ارسال کریں گی اعلامیہ کے مطابق حکومت پنجاب کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور بوٹی مافیا کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی امتحانی عملے کی مکمل فہرستیں سپیشل برانچ کو ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ امتحانی ڈیوٹی دینے والوں کی مکمل چھان بین کی جا سکے بورڈ نے امتحانات کی شفافیت اور سکیورٹی کے لئے جدید ڈیجیٹل ویری فیکیشن سسٹم بھی استعمال کئے ہیں رول نمبر سلپس یا امتحانات سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات یا مسائل کی صورت میں امیدوار کنٹرولر امتحانات کے دفاتر کے نمبرز 0515450917، -54509180 051 یا اسسٹنٹ کنٹرولر انٹر برانچ رانا الیاس سے -5450920 051یا موبائل نمبر -5464775 0333پر رابطہ کریں مزید رہنمائی کے لئے بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.biserawalpindi.edu.pk ضرور وزٹ کریں�

(جاری ہے)